ارنا کے نامہ نگار کے مطابق ماسکو میں متعین ایرانی سفیر کاظم جلالی نے ارنا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ روس کے لیے ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں یہ اضافہ بے مثال ہے، انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ایران کے لیے روسی مصنوعات کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کہنا تھا 2022 میں ایران کو درکار گندم کا ایک بڑا حصہ روس نے فراہم کیا تھا لیکن رواں سال کے دوران ہم اپنی گندم کی پیداوار بڑھانے میں میں کامیاب رہے اور ہمیں بیرون ملک سے گندم منگانے کی ضرورت نہیں رہی۔
ماسکو(ارنا) رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران روس کے لیے ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں تقریباً ٪30 اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ