27 نومبر، 2023، 9:19 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85304058
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کو غزہ میں مداخلت اور فلسطینی عوام کے لئے کوئی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

تہران ) ارنا ( اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ غزہ کیے عوام کریں گے، امریکا کو غزہ کے عوام کے لئے فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کی رات کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے کہا کہ غزہ کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ  حماس  کی حکومت عوامی ووٹوں سے تشکیل پانے والی ایک قانونی حکومت ہے ، غزہ کے عوام کی نمائندگی میں وہ اس بارے میں فیصلہ کرے گی اور امریکہ کو غزہ کے عوام کے امور میں مداخلت کرنے اور ان کے بارے  فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ  سلسلے میں امریکا جو بھی اقدام کرے گا اس میں ناکام رہے گا۔   

سید ابراہیم رئیسی نے غزہ کے مستقبل میں کسی بھی طرح کی امریکی مداخلت کو فلسطینیوں کے خلاف اس ملک کے جرائم کا تسلسل قرار دیتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ غزہ کے عوام کا قاتل ہے۔

صدر مملکت نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں امریکیوں کی  شمولیت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اقوام عالم کی نظر میں امریکی حکومت کی رسو اور اس کی ساکھ برباد ہوگئی ہے۔

  انھوں نے کہا کہ  امریکیوں کو غزہ کے عوام کے امور میں مداخلت کرنے اور ان کے بارے میں  فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، اور اس سلسلے میں ان کا ہر اقدام ناکامی پر منتج ہوگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس موقع پر تہران اور انقرہ کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور ان تعلقات کو غیر معمولی اور استثنائی سطح تک بڑھانے کے لیے مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سپریم کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا بھی اعلان   کیا۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .