جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اسماعیل ہنیہ اور امیر عبداللہیان کی پہلی ملاقات

دوحہ-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے  غزہ میں جنگ بندی کے بعد جمعرات کی رات قطر میں ملاقات کی۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے دوحہ میں جمعرات کی رات ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے وزير خارجہ کو غزہ میں جنگ کی تازہ صورت حال اور جنگ بندی پر اتفاق کے  بارے میں بریفنگ دی گئي۔

الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی کے بعد قطر میں اسماعیل ہنیہ اور ایران کے وزیر خارجہ کی یہ تیسری ملاقات تھی۔

جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اسماعیل ہنیہ اور امیر عبداللہیان کی پہلی ملاقات

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے قطر کے وزير اعظم اور وزير خارجہ " شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" سے ملاقات کی تھی۔

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ نے جمعرات کو دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزير اعظم و وزير خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے بحران فلسطین اور جنگ بندی پر عمل در آمد کے سلسلے میں بات چیت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .