صدر ایران کی درخواست پر برکس کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا، غزہ کی صورتحال  پر غور کیا جائے گا

صدر ایران کی درخواست پر غزہ کی دن بہ دن بگڑتی صورتحال سے متعلق برکس کا غیر معمولی کل شام منعقد ہوگا۔

سید ابراہیم  رئیسی کی تجویز پر برکس کا غیر معمولی اجلاس کل شام ایک ویڈیو کانفرنس کی صورت میں بریکس کے اہم اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کا موضوع  غزہ کی دن بہ دن بگڑتی صورتحال سے متعلق ہے جبکہ اجلاس کی میزبانی جنوبی افریقہ کرے گا۔

اس اجلاس میں  بریکس  لیڈرز اور BRICS+ ممبران  غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر اپنے موقف کا اظہار کرینگے۔

 واضح رہے کہ برکس میں ایران کی رکنیت کو اگست 2023 میں منعقدہ آخری سربراہی اجلاس میں قبول کیا گیا تھا اور ایران  یکم جنوری 2024 سے باضابطہ طور پر برکس کا مرکزی رکن بن جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .