18 نومبر، 2023، 6:58 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85295314
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال پر ارنا کی فیلڈ رپورٹ

غزہ (ارنا) غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے 43 ویں دن میں داخل ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں سے مظلوم فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال پر ارنا کے نمائندے نے ایک فیلڈ رپورٹ مرتب کی ہے۔

 ارنا کے رپورٹر نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خانیونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں کچھ یوں بتایا: شیف ابو الغید یاسین، الکتیبہ میں اپنے باورچی خانے کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ شیف غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خانیونس کے علاقے میں پناہ گزینوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں مگر گیس اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ کھانا بنانے کے لیے لکڑیاں استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔

یاسین کہتے ہیں کہ جنگ کے آغاز اور مہاجرین کی خانیونس آمد سے لے کر، ہم نے گیس پر کھانا پکایا، اور اسکے ختم ہونے کے بعد، ہم نے لکڑی سے کام شروع کیا، اور ہم اسکولوں میں مہاجرین کے لیے تقریباً 20 ہزارکھانے تیار کرتے ہیں، تاکہ وہ دن میں ایک وقت کھانا کھا سکیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، چاول ختم ہو رہے ہیں، پانی منقطع ہو گیا ہے، میٹھے پانی کی قیمت بڑھ گئی ہے اور لکڑیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

یاسین نے بتایا کہ فنڈز کی اکثریت فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ ایجنسی (UNRWA) سے وابستہ تنظیموں اور خانیونس کے کچھ رہائشیوں یا بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے، اور وہ لوگوں کو کھانا کھلانے کے پورے منصوبے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

ان کے مطابق، کھانا پیک کرنے والے کنٹینرز کی شورٹیج کے ساتھ ساتھ نمک بھی ختم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہUNRWA  کے مطابق غزہ کے 1.6 ملین باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں 155 پناہ گاہیں اور غزہ شہر اور پٹی کے شمال میں متعدد دیگر پناہ گاہیں ہیں جو بے گھر ہونے والوں کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .