27 اکتوبر، 2023، 8:33 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85272496
T T
0 Persons

لیبلز

خلیج فارس تعاون کونسل : فلسطینی قبضے کے خاتمے کے علاوہ اور کسی چیز پر راضی نہیں ہیں۔

تہران -ارنا - خلیج فارس تعاون کونسل نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ اس بات کا باعث ہرگز نہیں بنے گی کہ فلسطینی قوم اپنے مطالبات سے دستبردار ہوجائے۔

ارنا کے مطابق خلیج فارس کے رکن ملکوں نے ایک بیان جاری کرکے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پڑھا گیا، کہا ہے کہ ہم غزہ میں تشدد کی سخت مذمت   اور اس کے مقابلے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جوکچھ  ہورہا ہے وہ اس بات کا باعث ہرگز نہیں بنے گا کہ فلسطینی  قوم اپنے مطالبات اور حقوق سے دستبردار ہوجائے ۔

 خلیج فارس تعاون کونسل نے کہا ہے  اس کو ان پر تعجب ہے جو غاصبوں کے حملوں کو اپنے دفاع کا نام دیتے ہیں۔

 اس بیان کے ایک حصے میں آیا ہے کہ فلسطینی قوم قبضے کے خاتمے کے علاوہ اور کسی چیز پر راضی نہیں ہے۔

 خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رکن تمام ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں میں فوری جنگ بندی کی حمایت میں ووٹ دیں ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .