26 اکتوبر، 2023، 11:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85271950
T T
0 Persons

لیبلز

قطر نے تل ابیب کے لیے جاسوسی کے الزام میں 8 سابق  انڈین فوجیوں کو سزائے موت سنادی

نئی دھلی (ارنا ) ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق قطر کی ایک عدالت نے صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں قید 8 سابق افسران کو سزائے موت سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ہندوستان نے اپنے ابتدائی ردعمل میں اس فیصلے پر دکھ  کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسے اس فیصلے  پر دکھ ہے تاہم یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے لہذا ہم اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرسکتے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ سرکاری سطح پر اس معاملے کو اٹھائے گی۔

 کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی بحریہ میں خدمات انجام دینے والے یہ اعلی افسران ان دنوں قطر کی مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی ایک نجی کمپنی داہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنگ سروسز کے لیے کام کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ ایک انتہائی حساس منصوبے پر کام کر رہے تھے جن میں ایک اطالوی ٹیکنالوجی پر مبنی  چھوٹی اسٹیلتھ آبدوزیں کی تیاری جیسا حساس منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ لوگ اگست 2022 سے  قطر کی جیل میں بند ہیں اور حکومت ہندوستان سفارت کاری کے ذریعے انہیں رہا کرانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

ان لوگوں کے نام ایڈمرل سنگھ گل، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وسشت، آفیسر امیت ناگپال، آفیسر پورنیندو تیواری، آفیسر سوگناکر پاکالا، آفیسر سنجیو گپتا اور سیلر راگیش  بتائے جاتے ہیں۔

ان کی ضمانت کی درخواستیں بار بار مسترد کی گئی ہیں اور قطری حکام نے ان کی حراست میں توسیع کی ہے۔  

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمہ پہنچا ہے اور ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم اس کیس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس کی مکمل پیروی کر رہے ہیں۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ سزا معطل کرانے کے بارے میں قطری حکام سے رابطے میں ہے۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .