غزہ (ارنا) فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر بمباری کی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 500 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ بجلی کی فراہمی معطل اور ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے غزہ کے اسپتال عملی طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
حماس کے پریس آفس کی جانب سے منگل کے روز جاری کے گئے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے دس روز کے دوران اسرائيل کی وحشیانہ بمباری میں تین ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ