ایران کے وزیر خارجہ دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کے صدر بشار اسد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اورمسئلہ فلسطین سمیت اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وہ لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شام پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے علاوہ لبنان کے اسپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ایران کے وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں مشاورت کی غرض سے مزاحمتی محاذ کے رکن ملکوں کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے جمعرات کو اعلی عراقی حکام سے مشاورت کے لیے بغداد کا دورہ بھی کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ