10 اکتوبر، 2023، 9:02 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85254405
T T
0 Persons

لیبلز

آپریشن الاقصی طوفان کا چوتھا روز، صہیونی ہلاکتوں کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی

تہران (ارنا) غاصب صیہونی حکومت کے عسکری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن الاقصی طوفان میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی ہے۔

آج شام عسقلان سمیت صیہونی مقبوضہ اراضی کے مختلف علاقوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے زبردست راکٹ حملوں کے بعد صیہونی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر بمباری کے جواب میں آج کے زبردست مزاحمتی حملوں کے بعد ایک صہیونی فوجی اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 1000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج شام غزہ میں صیہونی حکومت کے  شہری علاقوں پر حملوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں تل ابیب، عسقلان اور ہرزلیا سمیت کئی علاقوں کو اپنے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 سے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف غزہ (جنوبی فلسطین) سے "الاقصی طوفان" کے نام سے ایک جامع اور منفرد آپریشن شروع کیا ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے حملوں کے آغاز کے ساتھ ہی صرف 20 منٹ میں صہیونی ٹھکانوں کی جانب 5000 راکٹ داغے گئے اور اسی دوران حماس کے پیرا گلائیڈرز نے مقبوضہ علاقوں پر پروازیں کیں تاکہ قابضین کے لیے آسمان کو مزید غیر محفوظ بنایا جا سکے۔

غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک 830 فلسطینی شہید اور 4250 زخمی ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .