ایران و پاکستان کی مستقل سرحدی کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے مشترکہ سرحدی کمیشن کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے دوران دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے بالخصوص تجارت کو آسان بنانے، سرحدی بازاروں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق کیا ہے۔

مستقل سرحدی کمیٹی کا ساتواں اجلاس ایران کی میزبانی میں سرحدی شہر میرجاوہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر فریقین نے بارڈر کمیشن کے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان کے وفد کی سربراہی صوبہ بلوچستان کی وزارت داخلہ کے ڈپٹی عبدالسلام خان اچکزئی نے کی اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں سے وابستہ اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔

ایران و پاکستان کی مستقل سرحدی کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

فریقین نے انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کے رجحان سے نمٹنے، خاص طور پر دہشت گرد عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کاروائی میں شدت لانے پر بھی اتفاق کیا۔

ایران اور پاکستان کے حکام نے مشترکہ سرحدوں پر تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے عزم پر زور دیتے ہوئے نئی سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے پر اتفاق کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .