7 اکتوبر، 2023، 11:00 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85249934
T T
0 Persons

لیبلز

جنرل سلامی : حمص کے دہشت گردانہ حملے کے عاملین کو بھاری تاوان ادا کرنا ہوگا

تہران – ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر حمص میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے عاملین اور ان کے حامیوں کو اپنے جرائم کی سخت قیمت ادا کرنا ہوگی۔

 ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر، جنرل حسین سلامی نے شام کے وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف کے نام ایک پیغام میں حمص میں شامی فوج کے کیڈٹ کالج کی سالانہ تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے عاملین اور ان کے حامیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔  

  جنرل سلامی نے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے عاملین، اسلامی استقامتی محاذ کے مومن اور مجاہد سپاہیوں کی  مبہوت کردینے والی  انتقامی کاروائی سے دوچار ہوں گے اور بھاری قیمت ادا کریں گے۔  

 جنرل سلامی نے اپنے اس پیغام میں اس المناک سانحے پر شام کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے اور لکھا ہے کہ عالمی برادری کو توقع ہے کہ بین الاقوامی ادارے ، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سرزمین شام کے ایک حصے  پر قبضہ کرنے والوں اور اس ملک کے عوام کا امن و چین درہم برہم کرنے والوں  کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گی۔    

  یاد رہے کہ شام کے شہر حمص میں شامی فوج کے کیڈٹ کالج کی سالانہ تقریب پر مغرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے ڈرون حملے  میں 31 خواتین اور 5 بچوں سمیت نواسی افراد جاں بحق اور 277 زخمی ہوگئے تھے ۔ اس المناک سانحے کے بعد شام کی حکومت نے ملک میں تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .