واشنگٹن اب بھی افغانستان میں مشکلات پیدا کر رہا ہے، افغانستان کے لیے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کا بیان

تہران (ارنا) افغانستان سے متعلق 5 ویں سمٹ کے اختتام پر ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے نے بتایا کہ واشنگٹن اب بھی افغانستان میں مشکلات پیدا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکی رابطہ گروپوں کے بجائے علاقائی رابطہ گروپ قائم کر رہا ہے۔

روس کے جمہوریہ تاتارستان کے شہر کازان کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق 5 ویں سمٹ کے اختتام پر افغانستان کے لیے  ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی دخل اندازی جاری رکھے ہوئے ہے اور افغانستان کے پڑوسیوں سمیت خطہ کے دیگر ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

کاظمی قمی نے کہا کہ افغانستان میں اقتصادی انفراسٹرکچر کی بنیادوں کی تباہی اور سیکورٹی چیلنجز اس ملک پر امریکہ، نیٹو اور ان کے اتحادیوں کے 20 سالہ قبضے کا نتیجہ ہیں۔

افغانستان سے متعلق کازان اجلاس خطے کے 13 ممالک کی موجودگی میں منعقد ہوا جن میں ایران، روس، بھارت، چین، پاکستان، افغانستان، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .