30 ستمبر، 2023، 11:04 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85243170
T T
0 Persons

لیبلز

دواسازی میں ایران 97 فیصد خود کفیل

30 ستمبر، 2023، 11:04 AM
News ID: 85243170
دواسازی میں ایران 97 فیصد خود کفیل

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت، علاج اور طبی تعلیم نے کہا ہے کہ ضرورت کی 97 فیصد دوائيں اور 40 فیصد طبی ساز و سامان ملک کے اندر تیار ہوتے ہیں۔

          بہرام عین اللہ نے مزید کہا: علاقے میں دواسازی کے سلسلے میں کوئي حد نہیں ہے اور ہم اس سلسلے میں  پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں۔

          وزیر صحت عین اللہ نے ہفتے کے روز، گروپ -5 کے رکن ملکوں کی سہ روزہ کانفرنس میں کہا: صحت کی سفارت کاری تمام ملکوں کے درمیان مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور اور علاقے میں پڑوسیوں کے درمیان تعاون کا باعث ہے۔

          گروپ -5 میں ایران ، افغانستان، پاکستان، تاجیکستان اور عراق شامل ہیں۔

          انہوں نے کہا: اس کانفرنس میں دواؤں اور طبی ساز و سامان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ ہم ایسی سمت جائيں گے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ سرگرم تعاون ہوگا، دواؤں کا نیا بازار بنے گا اور وہاں سے ہم سب کی ضرورت پوری ہوگی۔

          ایران کے وزیر صحت نے مزید کہا: گروپ -5 کے درمیان مختلف طبی شعبے میں تعاون کیا جا رہا ہے۔

          انہوں نے ایران کے خلاف گزشتہ 44 برسوں سے امریکہ اور مغربی ملکوں کی غیر منصفانہ پابندیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ کورونا کے دور میں یہ ثابت ہو گیا کہ اس قسم کے تعاون، ایسی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں کافی موثر  ہیں۔

          ایران کے وزیر صحت عین اللہی نے کہا: کسی بھی ملک میں صحت و سلامتی کو اکیلے ہی یقینی نہيں بنایا جا سکتا اس لئے گروپ -5  کی تشکیل ہوئي ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .