ارنا نے سعودی عرب کی واس نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئي سی کے سیکریٹری جنرل ، عبدالکریم العیسی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے عاملین دین اور انسانیت سے دور ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ او آئي سی کا مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں ہے ۔
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئي سی کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم العیسی نے کہا ہے کہ یہ تنظیم اپنی تمام ذیلی تنظیموں کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ عالم اسلام ، ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کا مخالف ہے۔
انھوں نے اسی طرح ان حادثات کے تعلق سے پاکستان کے عوام اور حکومت سے مکمل یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور پاکستان کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد ازجلد شفایابی کی دعا کی ہے ۔
خلیج فارس تعاون کونسل
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے بھی ایک بیان جاری کرکے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
البدیوی نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، پاکستاان کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جو تمام انسانی اصول و اقدار کے منافی ہے اور امن و استحکام کو درہم برہم کردیتی ہے مخالفت کو، کونسل کا مستقل موقف قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعے کو جشن میلادالنبی پر دہشت گردانہ حملے میں 52 افراد کے جاں بحق ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد اس ملک کے شمال مغرب میں بھی دو خودکش حملوں میں کم سے کم تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
یہ خودکش دہشت گردانہ حملے ، دہشت گردوں نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں ایک پولیس چوکی اور ایک مسجد پر کئے۔
پاکستان میں جمعے کو دہشت گردانہ حملے ایسی حالت میں انجام پائے کہ پورے ملک میں عیدمیلادالنبی اور آغاز ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جلوسہای محمدی اور تقریبات کا سلسلہ جاری تھا۔
پاکستان کے صدر، نگراں وزیر اعظم اوردیگر اعلی عہدیداروں اور سیاستدانوں نے ان حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزارت خارجہ نے بھی جشن عیدمیلادالنبی کے دوران پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، پاکستان کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
جمعے کو پاکستان میں جشن میلادالنبی کے دوران پہلا خودکش دہشت گردانہ حملہ صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ہوا جس میں باون افراد جاں بحق ہوگئے ۔ آخری اطلاع ملنے تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
ہمیں فالو کیجئے @اIRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ