30 ستمبر، 2023، 7:48 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85242868
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایجادات میں دس سال میں پچاس درجہ ترقی کی ہے

لندن- ارنا-  ایجادات کے عالمی انڈیکس  (Global Innovation Index) کی رپورٹ کے مطابق جو ہر سال عالمی تنظیم کی جانب سے جاری کی جاتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے جو 2013  میں اس انڈیکس میں ایک سو تیرھویں نمبر پر تھا دس سال میں   50 درجہ ترقی کرکے 2023 میں ترسٹھویں نمبر پر پہنچ گیا۔

 ارنا نے گلوبل انوویشن انڈیکس کی جاری کردہ دستاویز کے حوالے سے رپورٹ د ی ہے کہ ایران نے اس میدان میں سب سے زیادہ اور تیزرفتار ترین ترقی کی ہے اور مغربی و جنوبی ایشیا میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔    

ایجادات کے عالمی انڈیکس کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں اکیاسی شرائط  کی اساس پر دنیا کے 132 ملکوں کی ان کی ایجادات کی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق درجہ  بندی کی ہے۔  

  اس رپورٹ میں دی جانی والی اطلاعات اور درجہ بندی بہت اہم سمجھی جاتی ہے اور اس  سے ملکوں کی ترقی، ایجادات اور اقتصادی پیشرفت کو پرکھنے  نیز ایجادات کا معیار بہتر بنانے  میں مدد ملتی ہے    

 2023 کے گلوبل انوویشن انڈیکس میں شامل اہم ترین سوالات  یہ ہییں:

 1۔ کیا افراط زراورقیمتوں نیز انٹریسٹ ریٹ میں اضافہ اور جیوپولیٹکل تضاد   ایجادات کی سطح اور ماہیت کو متاثر کررہاہے ؟

2۔ عالمی وبا کووڈ 19 اور اس کے اثرات کے بعد عالمی ایجادات کا کس طرح جائزہ لیا جاسکتا ہے؟      

3۔ اس دوران، دنیا کی  ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں میں  ایجادات کیسی رہیں؟ اور

 4۔ مستقبل میں زیادہ اقتصادی ترقی و پیشرفت کے لازمی  اور ضروری عناصر کیا ہیں؟

 اس رپورٹ کے مطابق سوئزرلینڈ، سویڈن ، امریکا، انگلینڈ اور سنگاپور ایجادات کے میدان میں دنیا کے پانچ برتر ممالک شمار ہوتے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @اIRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .