ارنا نے گلوبل انوویشن انڈیکس کی جاری کردہ دستاویز کے حوالے سے رپورٹ د ی ہے کہ ایران نے اس میدان میں سب سے زیادہ اور تیزرفتار ترین ترقی کی ہے اور مغربی و جنوبی ایشیا میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ایجادات کے عالمی انڈیکس کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں اکیاسی شرائط کی اساس پر دنیا کے 132 ملکوں کی ان کی ایجادات کی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق درجہ بندی کی ہے۔
اس رپورٹ میں دی جانی والی اطلاعات اور درجہ بندی بہت اہم سمجھی جاتی ہے اور اس سے ملکوں کی ترقی، ایجادات اور اقتصادی پیشرفت کو پرکھنے نیز ایجادات کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے
2023 کے گلوبل انوویشن انڈیکس میں شامل اہم ترین سوالات یہ ہییں:
1۔ کیا افراط زراورقیمتوں نیز انٹریسٹ ریٹ میں اضافہ اور جیوپولیٹکل تضاد ایجادات کی سطح اور ماہیت کو متاثر کررہاہے ؟
2۔ عالمی وبا کووڈ 19 اور اس کے اثرات کے بعد عالمی ایجادات کا کس طرح جائزہ لیا جاسکتا ہے؟
3۔ اس دوران، دنیا کی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں میں ایجادات کیسی رہیں؟ اور
4۔ مستقبل میں زیادہ اقتصادی ترقی و پیشرفت کے لازمی اور ضروری عناصر کیا ہیں؟
اس رپورٹ کے مطابق سوئزرلینڈ، سویڈن ، امریکا، انگلینڈ اور سنگاپور ایجادات کے میدان میں دنیا کے پانچ برتر ممالک شمار ہوتے ہیں۔
ہمیں فالو کیجئے @اIRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ