ارنا کے نامہ نگار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکے میں 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکہ ایک مسجد کے قریب جشن میلادالنبی کی ایک تقریب سے پہلے ہوا ۔ ابتدائي رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کئي کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گزشتہ چند ماہ میں سیکورٹی دستوں اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں جن میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ