ایران کی جانب سے آرمینیا کی ارضی سالمیت کی حمایت

تہران (ارنا) آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان سے ملاقات میں ایران کے سفیر نے ایک بار پھر آرمینیا کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے تہران کے واضح موقف پر زور دیا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے ایران کے نئے سفیر مہدی سبحانی کو تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں ایران اور آرمینیا کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

پشینیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر تہران اور ایروان کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرمینیا اور ایران کے درمیان تعلقات مزید مظبوط ہونگے۔

مہدی سبحانی نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران، آرمینیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ایرانی سفیر نے ایک بار پھر آرمینیا کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں تہران کے اصولی مرقف کا اعادہ کرتے ہوئے قرہ باغ کے  علاقے میں رہنے والے آرمینیائی باشندوں کی سلامتی اور حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .