صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ نیویارک کے تیسرے دن بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (FIFA) کے صدر گیانی انفینٹینو کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر ایران نے فٹ بال کو بہت پرکشش کھیل اور بہت سے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کا پسندیدہ اور معاشرے میں خوشیاں پھیلانے والا کھیل قرار دیا۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فوٹبال فیڈریشن کے عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ کھلاڑیوں کی فنی اور تیکنیکی صلاحیتوں کے ارتقا کے ساتھ ساتھ ان میں پیشہ وارارنہ اخلاق کی ترویج کریں۔
صدر نے کھیلوں بالخصوص فٹبال کو دنیا کے ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا موزوں پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے فیفا کے صدر پر زور دیا کہ وہ اس مقبول کھیل میں سیاست دانوں کے اثر و رسوخ سے محتاط رہیں اور اسے سیاسی اہداف و مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔
بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے سربراہ نے صدر ایران کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران میں کھیلوں بالخصوص فٹبال کی ترقی کے لیے ان کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایران اور فیفا کے درمیان تعاون کی سطح پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
فیفا کے صدر نے فٹبال کے فروغ، ترقی اور دنیا کی دیگر قوموں کو ایرانی ثقافت سے روشناس کرانے کے لیے فیفا کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے صدر ایران کو تجویز پیش کی کہ وہ مستقبل قریب میں عالمی اور ایرانی اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیوں کے درمیان کھیل کی میزبانی کریں جسے صدر ایران نے بخوشی قبول کرلیا۔
اس ملاقات میں انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے صدر ایران رئیسی کو تحفے میں فٹبال پیش کی۔
آپ کا تبصرہ