18 ستمبر، 2023، 8:53 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85231157
T T
0 Persons

لیبلز

صدر سید ابراہیم رئیسی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

تہران- ارنا- صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطحی وفدکے ہمراہ تہران سے نیویارک کے لئے روانہ ہوگئے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی جنرل اسمبلی کے ستاسیویں اجلاس میں شرکت کے لئے پیر اٹھارہ ستمبر کی صبح نیویارک کے لئے روانہ ہوگئے ۔ انھیں  رہبرنقلاب اسلامی  کے نمائنے حجت الاسلام و المسلمین قمی اور نائب صدر محمد مخبر نیز کابینہ کے بعض اراکین نے رخصت کیا۔  

  جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب،  مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں اورامریکا میں مقیم ایرانیوں کے اجتماع سے خطاب صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ نیویارک کے پروگراموں میں شامل ہے۔

  صدر مملکت اپنے اس دورے میں، امریکا کے بعض سیاسی، سماجی، مذہبی  اور ابلاغیاتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف نشستوں میں حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کا شمار اہم  ترین بین الاقوامی ایونٹس میں ہوتا ہے۔  چونکہ اکثر ملکوں کے سربراہان اور اعلی رتبہ حکام اس اجلاس میں شرکت کرتے ہیں اس لئے یہ اجلاس، سربراہان مملکت اور اہم سیاسی شخصیات کے درمیان ملاقات نیز  اہم بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کا مناسب موقع بھی سمجھا جاتاہے ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .