11 ستمبر، 2023، 10:27 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85226136
T T
0 Persons

لیبلز

لیبیا میں طوفان اور سیلاب / ایران کا اظہار افسوس اورتعاون کی پیشکش

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور شہریوں کی بڑی تعداد کے لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار اور لیبیا کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور شہریوں کی بڑی تعداد کے لاپتہ ہونے پر افسوس اور لیبیا کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیا کے عوام اور حکومت بالخصوص اس ناخوشگوار قدرتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .