متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ مہینوں کے دوران ایران نے سب سے زیادہ زعفران چین کو برآمد کیا ہے اور چین نے اس دوران ایران سے 33 ملین 3 لاکھ 27 ہزار 691 ڈالر مالیت کا 28 ہزار 447 کیلو زعفران در آمد کیا ہے۔
کسٹم کے ادارے عہدیداروں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 19 ہزار 116 کیلو، اسپین نے 15 ہزار 513 کیلو، قطر نے 7 ہزار 123 کیلو اور افغانستان نے 5 ہزار 583 کیلو زعفران ایران سے در آمد کیا ہے۔
اسی طرح اٹلی نے 2 ہزار 304 کیلو، عمان نے 1 ہزار 82 کیلو، فرانس نے 907 کیلو، ہندوستان نے 696 کیلو، کویت نے 629 کیلو زعفران، ایران سے در آمد کیا ہے۔
ان ملکوں کے علاوہ جرمنی، ہالینڈ، برطانیہ ، بلجيئم، کینیڈا، بحرین، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، تائيوان، سویڈن، ترکیہ، ملیشیا، سوئٹزرلینڈ، روس، قزاقستان، ویت نام ، ماریشس، سنگاپور، تھائی لینڈ، ناروے، رومانیہ، جاپان ، بنگلہ دیش، آسٹریا، جنوبی افریقہ ، پاکستان، فلیپائن، نیوزی لینڈ، اردن، انڈونیشیا، کروئیشیا، برازیل ، آئرلیند، ڈنمارک، کوریا، بوسنیا ہرزگوینا اور جارجیا نے بھی ایران سے زعفران در آمد کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ