زعفران
-
معیشتشمالی خراسان کے کھیتوں میں زعفران کی فصل کی کٹائی
شمالی خراسان کے علاقے فاروج میں زعفران کی کٹائی ہر سال ستمبر کے آخر سے شروع ہوتی ہے اور ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال شمالی خراسان میں تقریباً پانچ ہزار ہیکٹر کھیتوں سے 29 ٹن زعفران کی فصل کاشت کی جائے گی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٪10 زیادہ ہے۔ شمالی خراسان کے 8 علاقوں میں زعفران کی کاشت کی جاتی ہے جن میں فاروج پہلے نمبر پر ہے۔ مناسب موسمی حالات، پانی کی کم ضرورت، مناسب کارکردگی اور معاشی آمدنی، زعفران کے کاشتکاروں کے لیے اس صوبے میں برآمدی مصنوعات کے لیے اہم عوامل ہیں۔ ایران دنیا کی ٪90 زعفران کی پیداوار کے ساتھ سب سے زیادہ زعفران پیدا کرنے والے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
-
تصویرزعفران کے پھول چننے کا موسم آگيا
ایران کے شمال میں واقع صوبہ گلستان بھی زعفران کی کاشت کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ اس کے پھول اب تیار ہوگئے ہیں اور انہیں چننے کا موسم آگیا ہے۔ زعفران کو دنیا کا سب سے قیمتی مصالحہ قرار دیا جاتا ہے جسے مٹھائی، ادویات اور دیگر صنعتوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دیدہ زیب تصاویر وامنان آزادشہر علاقے کی ہیں۔
-
معیشت رواں سال میں رعفران کی بر آمدات میں 52 فی صد کا اضافہ، کون سے 10 ملکوں نے درآمد کیا؟
تہران- ارنا- ایران نے رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 81 ہزار 521 کیلو زعفران دنیا کے 47 ملکوں کو برآمد کیا ہے جس کی مجموعی مالیت 88 ملین ڈالر تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں وزن کے حساب سے 66 فیصد اور مالیت کے حساب سے 52 فیصد زيادہ ہے۔
-
معیشتایران میں زعفران کی پیداوار میں 20 فیصد کا اضافہ
تہران، ارنا – ایرانی وزارت زراعت نے اعلان کردیا ہے کہ زعفران کی پیداواری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
-
تصویرایران میں سرخ سونے کی کٹائی
ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے بناب جدید کھیتوں میں زعفران کی کٹائی کی تصاویر کو دیکھتے ہیں جو زیادہ تر مرند، میانہ اور اہر کے شہروں میں کاشت کی گئی ہے۔
-
معیشتدنیا کے سب سے بڑے زعفران کے سودے کی پہلی کھیپ قطر بھیج دی گئی
تہران، ارنا- ایرانی زعفران کی قطر کو 200 ٹن برآمد کے معاہدے کے بعد، ایرانی سرخ سونے کی پہلی کھیپ بدھ کے روز عرب ملک بھیجی گئی۔