7 ستمبر، 2023، 9:35 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85222211
T T
0 Persons

لیبلز

اقوام متحدہ نے ایران و سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا

نیویارک- ارنا- اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے سفراء کی تعیناتی اور تہران و ریاض کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

        اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کو ایران و سعودی عرب کے سفراء کی تعیناتی کے بارے میں صحافیوں سے کہا: ہم تعلقات بحالی کے لئے کئے جانے والے ہر قدم کا خیر مقدم کرتے ہيں۔ یہ ہمیشہ آگے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔

        فرحان حق نے اسی طرح ہندوستان کی جانب سے ممکنہ طور پر نام بدل کر " بھارت " رکھے جانے کی درخواست کے سلسلے میں کہا: ترکیہ کے سلسلے میں نام بدل دیا گيا کیونکہ ہمیں باضابطہ طور پر درخواست دی گئی تھی۔ بلا شبہ اگر اس طرح  باضابطہ  طور پر ہم سے مطالبہ کیا گيا تو ہم اس پر غور کریں گے۔

واضح رہے 7  برسوں کے وقفے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے سفراء نے ایک دوسرے کے ملکوں  میں اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .