بلوؤں اور ہنگاموں کی منصوبہ بندی اور تربیت دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

تہران (ارنا) ایران کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں نے ملک میں بلوؤں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نیٹ ورک کو تہس نہس کرنے کا اعلان کیا ہے

وزارت انٹیلی جینس اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گيا ہے کہ ملک میں بلوؤں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نیٹ ورک کے متعدد عناصر کا پتہ لگانے کے بعد  ان پر کاری ضرب لگائی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ نیٹ ورک امریکی وزارت خارجہ کی مالی امداد سے چلایا جارہا تھا۔ این جی او کی آڑ میں کام کرنے والا یہ نیٹ ورک ہنگاموں اور بلوؤں میں کردار ادا کرنے کی غرض سے خواتین کو بھرتی کرنے، نیز اندرون اور بیرون ملک سے انہیں آن لائن ٹریننگ دینے میں مصروف تھا۔

دستیاب انٹیلی جینس معلومات کے مطابق یہ آن لائن ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد اندرونی ملک فسادیوں کو منظم کرکے ، ملک میں کشیدگی اور خلفشار کی فضا پیدا کرنے کے راستہ ہموار کرنا تھا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .