ارنا کے سفارتی امور کے نامہ نگار کے مطابق، سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی منگل 5 ستمبر کو ریاض پہنچے جہاں سعودی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔ توقع ہے کہ سعودی عرب کے سفیر بھی جلد ایران پہنچ جائيں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارت خانے پہلے ایک دوسرے کے ہاں کام شروع کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ