5 ستمبر، 2023، 12:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85220971
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین، "نور شمس" کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی

تہران-ارنا- صیہونی فوجیوں کے بلڈوزروں نے گزشتہ رات اور منگل کی صبح طولکرم میں " نور شمس" پناہ گزيں کیمپ کے بنیادی ڈھانچے  کو بڑے پیمانے پر منہدم کر دیا ہے۔

          فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے نور شمس کیمپ پر حملے  کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید بھی کر دیا ہے اور بلڈوزروں سے اس کیمپ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔

           رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

          نور شمس کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے کے جواب میں ان پر بھی فائرنگ کی۔

فلسطین، "نور شمس" کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی

          در ايں اثنا اسلامی جہاد تنظيم کی فوجی شاخ " القدس بریگیڈ" نے کہا ہے کہ " سیف 1" بم کے ذریعے صیہونی فوجیوں  کے ساز و سامان پر حملہ کیا۔

 " سیف -1" بم شدید دھماکے سے پھٹتا ہے ۔

          صیہونی حکومت اندرونی بحران کی وجہ سے کافی کمزور ہو چکی ہے اور نتین یاہو کی شدت پسند کابینہ اور مخالفین میں تصادم شدت اختیار کر گیا ہے ۔  اندرونی بحران کے ساتھ ہی صیہونی حکومت بین الاقوامی سطح پر بھی تنہائی کا شکار ہو گئي ہے  اور فلسطین میں وہ مزاحمتی تنظیموں کے سامنے کمزور ہو گئي ہے ۔

          صیہونی حکومت کے مغربی اتحادیوں نے اس حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ صورت حال جاری رہی تو اس حکومت کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .