4 ستمبر، 2023، 11:12 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85219872
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران ، اسٹیل صنعت میں بدستور دنیا کے 10 بڑے ملکوں میں شامل

تہران- ارنا- ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ رپورٹ  میں بتایا ہے کہ ایران میں خام فولاد کی پیداوار  میں اس سال جولائي کے مہینے میں، گزشتہ سال کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ایران میں خام فولاد کی پیداوار  32 لاکھ ٹن پہنچ گئی ہے اور ایران دنیا میں اسٹیل بنانے والے 10 بڑے ملکوں میں بدستور شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سن 2023 میں جنوری سے جولائي کے آخر تک ایران میں خام فولاد کی پیداوار میں 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور صرف ہندوستان 9 فیصد اضافے کے ساتھ اس سلسلے میں ایران سے آگے ہے ۔

روس کی پیداوار میں 2.8 اور چین کی پیداوار میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو  ہندوستان اور ایران کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے ہيں ۔

 ایران ، اسٹیل صنعت میں بدستور دنیا کے 10 بڑے ملکوں میں شامل

ایران نے رواں سال کے شروع کے 7 مہینوں میں 18 ملین  1 لاکھ ٹن اسٹیل کی پیداوار کی جبکہ اسی دوران ہندوستان نے 78 ملین  9 لاکھ ، روس نے 44 ملین 2 لاکھ ٹن اور چین نے 626 ملین 5 لاکھ ٹن فولاد پیدا کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .