پاکستانی ميڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائي کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا اور کہا کہ حکم نامہ تحریر ہو رہا ہے۔
عدالت نے بتایا ہے کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گزشتہ 5 اگست کو عدالت نے توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے انہيں 3 سال قید کی سزا سنائي تھے جس کے بعد لاہور میں انہيں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گيا ۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے جس کے دوران بہت سے مظاہرین نے فوجی چھاونیوں اور فوجی افسروں کے گھروں پر حملے کئے تھے۔
خبروں کے مطابق اس سلسلے میں کم سے کم 2 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گيا تھا اور اب بھی دسیوں لوگ حراست میں ہیں اور ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ