شاہ چراغ کے روضے پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے 2 افراد کی تدفین بدھ کے روز (17 اگست 2023) شیراز میں انجام دی گئی۔
13اگست 2023 بروز اتوار، ایک تکفیری ایجنٹ حضرت احمد بن موسیٰ (ع) کے روضہ مقدس میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوا اور دروازے سے زائرین اور خادمین پر فائرنگ شروع کر دی۔
اس واقعے میں 2 شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے، جن کو طبی مراکز منتقل کر دیا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے۔
سیکورٹی اور پولیس افسران کی بروقت آمد سے دہشت گردی کے اس واقعہ کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گزشتہ سال بھی شاہ چراغ (ع) کے مزار پر داعش نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے مجرموں کو ایک ماہ قبل پھانسی دی گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ