فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح مشرقی نابلس کے البلاطہ علاقے پر حملہ کیا جس کے دوران 58 فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ اسرائيلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے 2 گھر دھماکے سے اڑا دیئے ۔
جس کے بعد " القدس بریگیڈ " سے وابستہ " " نابلس بریگیڈ " کے اراکین نے صیہونی فوجیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اور جھڑپیں شروع ہو گئيں۔
اسلامی جہاد تنظیم سے تعلق رکھنے والی نابلس بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے اراکین نے البلاطہ میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور ان کے راستے میں کئي بم دھماکے کئے۔
اس وقت مقبوضہ فلسطین میں حالات بے حد دھماکہ خیز ہیں اور اندرونی اختلافات کی وجہ سے صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھر رہا ہے جبکہ غرب اردن میں بھی حالات تیزي سے بدل رہے ہيں اور فلسطینی مجاہد، مختلف ہتھیاروں سے صیہونیوں کے بے شمار جرائم کا بدلہ لے رہے ہيں جبکہ شمالی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ کی بڑھتی طاقت سے بھی ان کی پوزیشن مضبوط ہوئي ہے جس سے صیہونی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہيں۔
آپ کا تبصرہ