13 اگست، 2023، 6:04 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85197885
T T
0 Persons

لیبلز

عراق میں اربعین واک کا آغاز / عاشقان حسینی کربلا معلی کے راستے میں

بغداد (ارنا) عراق کے دور دراز شہروں اور دیہاتوں کے باشندوں، بالخصوص کربلا سے دور رہنے والے سرحدی باشندوں نے حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کے چہلم میں شرکت کے لیے پیدل سفر شروع کردیا ہے ۔

اربعین میں ابھی 25 دن باقی ہیں مگر اس سال گرمی میں اضافے کی وجہ سے اربعین کے زائرین نے کربلا کی طرف پیدل سفر شروع کردیا ہے تاکہ وہ راستے میں خاص طور پر دن میں آرام کرسکیں۔

اربعین واک شیعہ مسلمانوں کی طرف سے کربلا کی طرف جانے والے راستوں سے پیدل چل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے 40 ویں دن کی زیارت کے لیے کی جاتی ہے۔ اس اجتماع کو حج کے بعد دنیا کا سب سے بڑا پرامن اجتماع قرار دیا جاتا ہے اور 2014 کے بعد سے یہ دنیا کی سب سے بڑی سالانہ واک اور عوامی اجتماع بن گیا ہے۔

اربعین کے اجتماع میں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی شریک ہوتے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .