ایران کے پیٹرولیم کے وزیر جواد اوجی نے اتوار کے روز بتایا کہ اس سال 15 ارب ڈالر کی مالیت کے ادھورے پروجیکٹ کو پورا کر دیا جائے گا۔
انہوں نے پیٹروکیمیکل کی عالمی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ہم ریفائنریوں میں تیل اور گيس سے جتنی زیادہ چیزیں بنائيں گے اتنی زيادہ چيزیں ہم دنیا بھر کو فروخت کر سکتے ہيں کیونکہ پیٹروکیمیکل مصنوعات پر پابندی نہيں ہے۔
انہوں نے پارس جنوبی گيس فیلڈ کو وزارت پیٹرولیم کی ترجیحات میں سر فہرست قرار دیا اور کہا کہ ملک کے لئے ضروری 70 فیصد گیس اس گیس فیلڈ سے حاصل ہوتی ہے اور یہ گیس فیلڈ قطر کے ساتھ مشترک ہے۔
ایران کے وزير پیٹرولیم جواد اوجی نے بتایا : ایران و قطر کی مشترکہ گيس فیلڈ پارس جنوبی کے گیارہویں بلاک میں کوئي کام نہيں ہوتا تھا تاہم اب وہاں 3 سال پہلے ہی کام شروع ہو گیا ۔ یہ بلاک قطر کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔
آپ کا تبصرہ