12 اگست، 2023، 9:46 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85196146
T T
0 Persons

لیبلز

انڈر 19 والیبال ورلڈ کپ ، ایران  کو سلور میڈل

تہران- ارنا- ایران کی انڈر 19 والیبال ٹیم نے سن 2023 کے عالمی مقابلے میں تیسری بار سلور میڈل حاصل کر لیا ہے ۔

                 انڈر 19 والیبال ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلے اجنٹائنا کے سان خوآن شہر میں 2 اگست کو شروع ہوئے تھے جو ہفتے کے روز فرانس کی چيمپپیئن شپ کے ساتھ ختم ہو گئے ۔

           فائنل تک مسلسل 7 بار جیتنے والی ایرانی ٹیم کا فائنل میں فرانس سے مقابلہ ہوا جس میں فرانس کی ٹیم جیت گئي اور ایران کو سلور میڈل ملا ۔

          فرانس کو یہ جیت 3-1 کے فرق سے حاصل ہوئي ۔

          شروعاتی مقابلوں میں بھی ایرانی ٹیم نے  جنوبی کوریا ، پورٹ ریکو ،کولمبیا کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ 12 پوائنٹس کے سال اپنے گروپ میں سب سے اوپر تھی۔

          ایران کی جونیئر والیبال ٹیم نے اگلے مرحلے میں صربیہ کو شکست دی اور پھر  کوارٹر فائنل میں بلجيئم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں گئي جہاں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئي تھی۔

          ایران کی جونئير والیبال ٹیم سن 2015 میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے۔  

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .