ایران کے ثقافتی مرکز کی جانب سے اس پر وقار تقریب کے انعقاد کا مقصد دونوں دوست اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو اجاگر کرنا تھا۔
اس پر وقار تقریب میں پشاور شہر کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء، فارسی زبان کے اساتذہ اور صوبہ خیبر پختونخوا کی ممتاز مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ "اصغر خسروآبادی"، نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے یوم آزادی کے اس مشترکہ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ اساتذہ اور رہنماؤں کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس موقع پر صنعتوں، فن، طب، فارسی ادب، دواسازی، صحافت اور میڈیا وغیرہ کے مضامین میں فعال ایرانی یونیورسٹیوں کا تعارف بھی کرایا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی یونیورسٹیاں پاکستان سمیت دوست اور ہمسایہ ممالک کے طلباء کا خیرمقدم کرتی ہیں اور آپ مطالعہ اور علم کے ساتھ ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطحوں میں داخلہ اور بعض صورتوں میں اسکالرشپ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ