ایران کے اربوں ڈالر اور کئي بے گناہ شہری آزاد ہو رہے ہيں

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے منجمد اثاثے کو چھوڑنے اور امریکہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے کچھ قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

          وزارت خارجہ کے بیان کا متن اس طرح ہے:

          کئی برسوں سے  امریکہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر جنوبی کوریا میں منجمد اسلامی جمہوریہ ایران کے کئي ارب ڈالر کے اثاثوں کی آزادی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایران نے اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کی ضروری ضمانت حاصل کر لی ہے ۔

          غیر قانونی طور پر اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے بہانے غیر ملکی بینکوں میں منجمد ایران کے اثاثوں کی واپسی ہمیشہ وزارت خارجہ کے ایجنڈے میں شامل رہی ہے۔

          ان اثاثوں سے استفادہ کا اختیار اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ہوگا اور متعلقہ اداروں کے فیصلے کے مطابق اسے ملکی مفادات میں جہاں مناسب سمجھا جائے گا استعمال کیا جائے گا۔

          غیر قانونی طور پر منجمد ان اثاثے کی آزادی کے ساتھ ہی، پوری دنیا میں ایرانیوں کے حقوق کا تحفظ بھی وزارت خارجہ کے ذاتی فرائض میں شامل ہے۔ اس تناظر میں، گزشتہ کئي برسوں کے دوران پابندیوں کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزام میں امریکہ میں گرفتار ہونے والے بے گناہوں ایرانی شہریوں کی رہائي کے لئے بھی وزارت خارجہ نے مسلسل اور سنجیدہ کوشش کی ہے جس کی وجہ سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے کئي ایرانی شہری جلد ہی رہا کر دیئے جائيں گے۔

          واضح رہے امریکی قیدی بدستور ایران میں موجود ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .