8 اگست، 2023، 6:31 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85193317
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی غاصب حکومت نے سال 2023 کے آغاز سے اب تک 4400 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے

تہران (ارنا) فلسطینی قیدیوں کی حمایت کی تنظیم کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک قابض صیہونی حکومت کے زیر حراست فلسطینیوں کی تعداد 4400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان قیدیوں میں 619 بچے اور 78 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی حمایت کی تنظیم  کے مطابق صیہونی حکومت نے اس سال تقریباً 2 ہزار فلسطینی شہریوں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں جو مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی ایک مثال ہے۔

اس تنظیم نے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مختلف مظالم اور دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انتفاضہ کے بعد سے گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے انکو حراست میں رکھنا صیہونی غاصب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں اور منظم پالیسیوں کی سب سے نمایاں شکل کا ہے جس میں اس سال نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 اس رپورٹ نے انکشاف کیا کہ اس سال نہ صرف گرفتاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ قیدیوں کے خلاف ہر قسم کے جرائم میں بھی شدت دیکھی گئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت ان جرائم کے ذریعے اپنے قبضے کو ختم کرنے کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کو روکنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .