6 اگست، 2023، 12:02 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85190706
T T
0 Persons

لیبلز

سامرا میں عزاداروں کی حفاظت کے لئے  رضاکار فورس حشد الشعبی تعینات

بغداد- ارنا- عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کی 36ویں بریگیڈ کو زیارت کے لئے جانے والے عزاداروں کے تحفظ کے لئے سامرا میں تعینات کر دیا گيا ہے۔

        حشد الشعبی کی 36ویں بریگیڈ کے کمانڈر " یوسف المیاحی " نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امام  علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے روضوں کے زائروں کا پوری باریک بینی کے ساتھ تحفظ کیا جائے گا اور ہم اپنے مشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

        انہوں نے بتایا: حشد الشعبی سامرا میں مقدس روضے پر فائرنگ اور دھماکے کی برسی کے پروگراموں  کے لئے سیکوریٹی بڑھا دی  گئی ہے۔

        واضح رہے سامرا میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے روضے میں ہفتے کے روز بنی عامر قبیلے کے سرداروں اور علماء سمیت عقیدت مندوں کا جم غفیر تھا جو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گھر تک پیدل مارچ کر رہے تھے۔

سامرا میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے روضے کے ذمہ داروں نے بھی بتایا ہے کہ حرم میں دھماکے کی برسی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

سامرا میں عزاداروں کی حفاظت کے لئے  رضاکار فورس حشد الشعبی تعینات

        رپورٹ کے مطابق پیر کے روز روضے میں دھماکے کی برسی کی مناسبت سے کئي پروگراموں کا انعقاد ہوگا جس کے دوران روضے کے تعمیراتی منصوبے کی بھی رونمائي کی جائے گي۔

        سامرا میں امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے روضے کے متولی کا کہنا ہے القاعدہ اور تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں روضے میں دھماکے کی برسی کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند زیارت کے لئے سامرا آئيں گے۔

        عراق کے شمالی شہر سامرا میں امام علی نقی اور ان کے بیٹے امام حسن عسکری علیہم السلام کے روضے ہیں ۔ سامرا، عراق کے دار الحکومت بغداد سے 120 کیلو میٹر کی دوری پر واقع اور شیعہ مسلمانوں کی ایک اہم زیارت گاہ ہے۔

        امام حسن علیہ السلام کی زوجہ نرجس خاتون، امام محمد تقی علیہ السلام کی بیٹی جناب حکیمہ اور کئی علماء اور سادات اس مقدس حرم میں دفن ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .