مازیار ناظمی نے رشت میں ارنا کے نمائندہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال یہ ٹور، موٹر سائیکل اور کار دونوں شعبوں میں منعقد ہوگا جسمیں کلاسک اور آف روڈ کاروں کے شوقیہ اور پیشہ ورکھلاڑی حصہ لیں گے۔ انکے مطابق کیسپین بارڈر اور آس پاس کے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹور کے علاوہ، موٹر سائیکلنگ اور کراس ڈسپلن میں خواتین کی ٹیم کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ترکیہ بھیجا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر میں منعقد ہوگا۔ نیز، ہندوستان میں منعقد ہونے والی سپر کراس موٹر سائیکل ریسنگ میں شرکت بھی ایک اہم ایونٹ ہے۔
ایران مشرق وسطیٰ کا دمکتا ستارہ
مازیار ناظمی نے ایشیا میں ایرانی فیڈریشن کی صلاحیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈذ کی کمی کے باوجود، ہم مشرق وسطیٰ میں پہلے قطب ہیں. گزشتہ سال ھستی رضائی واحد ایشیین لڑکی اور ورلڈ موٹر سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شریک سب سے کم عمر کھلاڑی تھی، اور اس سال، فردین میرزائی نے 12 سال کی عمر میں رومانیہ میں موٹر سائیکلنگ کے ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اور محنتی نوجوانوں کی تلاش موٹر سائیکلنگ اور کار ریسنگ فیڈریشن کی ترجیحات میں سے ایک ہے تاکہ اس میدان زیادہ سے زیادہ نوجوان ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں پہلی بار کراس موٹر سائیکلنگ کے میدان میں لڑکیوں کی قومی ٹیم تشکیل دی گئی اور پہلے مرحلے میں 7 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جنمیں سے صوبہ گیلان کی 2 کھلاڑی اچھی صلاحیت کے باعث قومی ٹیم کے کیمپ کے اگلے مرحلے کی لیے سلیکٹ ہوئیں۔
مازیار ناظمی کے مطابق کوچنگ اور ریفریری کورسز کا انعقاد بھی فیڈریشن کے دیگر اہم مقاصد میں سے ایک ہے اور وہ اس شعبہ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی آٹوریسنگ فیڈریشن کےصدر نے بتایا کہ اس شعبے میں خصوصی دلچسپی رکھنے والوں کے لیے تربیتی کورسز بھی ترتیب دیں گے۔ اس عام کورس کا مقصد ٹریفک کے قوانین سے واقفیت ہے۔ اس سیکشن میں شرکت کرنے والے گاڑی اور موٹرسائیکل چلاتے وقت حفاظتی نکات سیکھ کر مہارت بڑھائیں گے جس سے ملکی سطح پر ٹریفک حادثات سے ہونے والی ہلاکتوں کو کم کیا جا سکے گا۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urduhttp://irna_urdu/
آپ کا تبصرہ