ایران اور کراچی  کے چیمبر آف کامرس کا تجارتی اور اقتصادی تعاون پر اتفاق

تہران اور کراچی کے چیمبر آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

 اسلام آباد (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی قیادت میں جانے والے سیاسی اور اقتصادی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران، ایران اور کراچی کے چیمبر آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

حسین امیرعبداللہیان کا دورہ پاکستان بدھ کو شروع ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس دورے میں وزارت خارجہ کے اقتصادی نائب مہدی صفری ایک بڑے اقتصادی وفد کے ساتھ وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

ارنا کے مطابق حسین امیرعبداللہیان آج دوپہر اسلام آباد سے کراچی پہنچےجہاں امام خمینی (رح) اسٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی اور فریقین  نے 6 مشترکہ سرحدی بازار قائم کرنے پر اتفاق کیا۔۔

ایران کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا 3 روزہ دورہ آج رات ختم ہو رہا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .