صدر آيت اللہ رئيسی نے کھیل کود کے مختلف میدانوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی حالیہ مسلسل کامیابیوں کو ایران کے با صلاحیت نوجوانوں کی مسلسل کاوشوں و محنتوں کا نتیجہ قرار دیا۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے لکھا: کمال مسرت کے ساتھ اس قیمتی جیت کی ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ویٹ لیفٹنگ کی قومی ٹیم کے تمام ٹرینروں ، ذمہ داروں اور خاص طور پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ زیادہ توجہ و مدد سے ہم مختلف میدانوں میں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور ان کی مسلسل کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے۔
واضح رہے ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایران کی جونيئر قومی ٹیم نے گولڈ و سلور اور کانسی کے 23 میڈل جیت کر 741 پوائنٹس لئے جس کے بعد وہ ازبکستان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
ازبکستان 732 اور ہندوستان 672 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
آپ کا تبصرہ