ایرانی وزير خارجہ کا دورہ، تمام شعبوں  میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع پر تبادلہ خیال کا موقع ، پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی سربراہی میں ایران کے اعلی وفد کے اسلام آباد میں داخلے کے ساتھ ہی پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: یہ دورہ، علاقائي رابطے کے ساتھ ساتھ ، تمام شعبوں میں تعاون میں فروغ پر توجہ دینے کا بھی موقع ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان  2 سے 4 اگست تک پاکستان کے سرکاری دورے پر رہيں گے۔

       بیان میں بتایا گيا ہے: ایران کے وزير خارجہ جمعرات کو پاکستان کے وزير خارجہ بلاول زرداری بھٹو سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں نیز علاقے کی نئي صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

       ایران کے وزیر خارجہ اسی طرح پاکستان کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کريں گے اور قریبی تعاون میں مزید توسیع کے لئے دونوں ملکوں کے سربراہوں کے اتفاق رائے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

       ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان اسی طرح پاکستان کے اسپیکر اور سینیٹ کے سربراہ سے بھی ملاقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزير خارجہ کا دورہ، تمام شعبوں  میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع پر تبادلہ خیال کا موقع ، پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان

 پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایران کے  وزیر خارجہ  حسین امیر عبد اللہیان کا یہ دورہ فریقین کے لئے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال موقع ہے جس میں علاقائی رابطوں، توانائی اورایران و پاکستان کے درمیان اقتصادی وسرمایہ کاری کے  شعبے میں تعلقات پر خصوصی توجہ  دی جائے گی۔

       پاکستان کے تجارتی شہر کراچی کا دورہ بھی ایران کے اعلی وفد کے پروگراموں میں شامل ہے۔

       ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا   پاکستان کا دوسرا دورہ  ہے۔  وہ  تقریبا 2 برس قبل بھی افغانستان کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام سے گفتگو کے لئے اسلام آباد گئے تھے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .