ایران پاکستان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیئے بات چیت کریں گے۔

اسلام آباد (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حکومت کی پالیسیوں سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔

اسلام آباد (ارنا) حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کی شب پاکستان کے دارالحکومت پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حالیہ دورہ پاکستان کے وزیر خارجہ جناب زرداری کی دعوت پر کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ایران کی اقتصادی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موثر مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حالیہ دورہ میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ بعض دیگر حکام سے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرحدی اور سیاحتی تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .