4 جولائی، 2024، 11:37 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85528868
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے 10 میں سے 9 مکینوں کو کم از کم ایک بار بے گھر ہونا پڑا: اقوام متحدہ

تہران( ارنا ) اقوام متحدہ نے جمعرات کی صبح ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے ہر 10 میں سے کم از کم ایک رہائشی اس پٹی کے اندر بے گھر ہوا ہے جو 9 ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔

ترکیہ کی "اناطولیہ" خبر رساں ایجنسی مطابق مقبوضہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار کے دفتر کے ڈائریکٹر آندریا دی ڈومینیکو نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس سے ویڈیو کانفرنس کے ذیعے نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ 

اقوام متحدہ کی اس عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 37,000 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور 110,000 افراد کے بے گھر ہوئے تاہم اب بھی اس علاقے میں اکیس لاکھ لوگ مقیم ہیں۔ 

ڈومینیکو نے کہا کہ 300,000 سے 350,000 کے درمیان لوگ اب بھی غزہ کے شمال میں رہ رہے ہیں، جنہیں جنوب میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .