30 جولائی، 2023، 12:39 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85184660
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، اسٹیل کی صنعت  پوری دنیا ميں ساتویں نمبر پر

اصفہان- ارنا- ورلڈ اسٹیل ایسوسیشن نے بتایا ہے: ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار گزشتہ جون کے مہینے میں گزشتہ سال اسی مہینے کی بہ نسبت 4.8 فیصد بڑھی ہے۔

        اعلان کے مطابق جون کے مہینے میں ایران میں 32 لاکھ ٹن اسٹیل پیدا کی گئي اس طرح سے ایران مسلسل دو مہینے، دنیا میں اسٹیل پیدا کرنے والے ملکوں میں جنوبی کوریا کے بعد ساتویں نمبر پر رہا۔

        اسٹیل کی عالمی ایسوسیشن کے مطابق جون 2023 میں پوری دنیا میں 158 ملین 8 لاکھ ٹن اسٹیل پیدا کی گئي جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہے ۔

ایران، اسٹیل کی صعنت  پوری دنیا ميں ساتویں نمبر پر

        دنیا میں اسٹیل پیدا کرنے والے 63 ملکوں کی اس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل پیدا کرنے والے اکثر ملکوں کی پیداوار کم ہوئي ہے لیکن چین، ایران، روس اور ہندوستان میں اس مدت میں اسٹیل کی پیداوار بڑھی ہے۔

        رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں اسٹیل پیدا کرنے والے اہم ملک، چین، ہندوستان اور جاپان ہیں۔

ایران، اسٹیل کی صعنت  پوری دنیا ميں ساتویں نمبر پر

         مشرق وسطی میں ایران، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اسٹیل پیدا کرنے والے ملک ہیں تاہم اس مدت میں مشرق وسطی میں  کل اسٹیل کا 76 فیصد حصہ ایران میں بنایا گيا ہے۔

        اسٹیل کی صنعت میں دنیا میں ایران کو ساتویں پوزيشن دلانے اور اسے مضبوط کرنے میں اصفہان کا بہت بڑا رول ہے ۔  

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .