رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے شب عاشور کی مجلس عزا کا انعقاد

شب عاشورہ (جمعرات کی شب) رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے حسینہ امام خمینی (رح) میں مجلس عزا منعقد کی گئی۔

  شب عاشورہ (جمعرات کی شب) رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی  خامنہ ای کی جانب سے حسینہ امام خمینی (رح)  میں مجلس عزا منعقد کی گئی۔

تہران ( IRNA) رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منعقد کی جانے والی مجلس شب عاشور سے معروف مولانا رفیعی نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی اور استقامت کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے امید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس سے پہلے مہدی سماواتی نے ذکر مصیبت بیان کیا اور دعائے توسل کی تلاوت کی۔ بعد ازاں معروف نوحہ  خواں مہدی رسولی نے نوحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شب ایران بھر میں شب عاشور کی مخصوص مجالس کا اہتمام روائتی جوش و جذبے کے ساتھ کیا گيا۔ اس موقع پر ملک بھر میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد کیے گئے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .