سوئيڈن اور ڈینمارک ثقافتی بربریت سے چھٹکار حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کتاب، سوچ اور نظریات کو جلانا آزادی نہیں بلکہ بربریت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تہران۔ارنا۔ قطر کے وزیر مملکت براۓ امور خارجہ محمد الخلیفی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کا کہنا تھا کہ سوئيڈن اور ڈینمارک کو چاہیے کہ اس قسم کی ثقافتی بربریت سے خود کو نجات دلائيں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین دنیا کے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کے زمرے میں آتی ہے۔

علی باقری کنی نے کہا کہ یورپ میں بار بار اس گھناونے جرم کا ارتکاب انسانی حقوق کے دعویداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے مسلم ملکوں اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ متحدہ ہوکر اس بربریت کا مقابلہ کریں۔

ایران اور قطر کے اعلی سفارتی عہدیداروں نے اس ملاقات میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مسلم امہ کے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .