فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: "گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کی فوج نے 120 فلسطینیوں کو شہید اور 205 کو زخمی کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی پر صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 44 ہزار 176 فلسطینی شہید 104473 لوگ زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم بدستور جاری ہیں جب کہ جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور عام لوگوں کو بھوکا رکھنے کے جرم میں بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور وزیر جنگ یوو گیلانٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ