تہران - ارنا - ایران کو ای سی او کے رکن ممالک کی کسٹم ہیڈ کونسل کے 10ویں اجلاس اور کسٹم ٹرانزٹ کمیٹی کے 9 ویں اجلاس کی میزبانی سونپی گئی ہے۔
ایران کے محکمہ کسٹم کے اعلان کے مطابق اس اجلاس کی میزبانی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیوں کہ ایران پڑوسی ممالک اور علاقائی یونینوں کے ساتھ تعاون اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض ملکوں نے گزشتہ دنوں ایران کو میری ٹائم ایجنسیوں کے عالمی اجلاس کی میزبانی سے محروم کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ ای سی او ممالک کے کسٹم ہیڈ کونسل کا اجلاس اس اہم علاقائی تنظیم کے محکمہ کسٹم کا سب سے بڑا اجلاس شمار ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ